نوازشریف اورچودھری نثار کے درمیان طویل ملاقات، گلے شکوے اور ناراضگیاں ختم

نوازشریف اورچودھری نثار کے درمیان طویل ملاقات، گلے شکوے اور ناراضگیاں ختم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن ، اے این این)وزیر اعظم میاں نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی طویل ملاقات ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان تمام گلے شکوے دور، ملاقات میں ملک میں امن امان کی صورتحال ، کراچی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غورکیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طویل ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان گلے شکوے اور ناراضگیاں دور ہ وگئیں ۔ ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر کراچی آپریشن کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ کے معاملات میں مداخلت نہیں ہو گی وزیر داخلہ سیکیورٹی امور کے انچارج ہیں اور مکمل آزاد ہیں ۔وزیر داخلہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وزارت داخلہ اور وزیر اعظم ہاؤس کے درمیان مکمل کو آرڈینیشن ہو گی ،تمام ملکی امور پر مکمل اتفاق رائے سے مل کر آگے بڑھیں گے ،وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کی خدمات اور اقدامات قابل تحسین ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تھے تاہم اس وقت بھی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے مداخلت کرکے دونوں رہنماؤں کے درمیان ناراضگیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول