بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے واضح پا لیسی ہونی چاہیے ،اشرف بھٹی

بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے واضح پا لیسی ہونی چاہیے ،اشرف بھٹی
بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے واضح پا لیسی ہونی چاہیے ،اشرف بھٹی

  

لاہور ( اسد اقبال )انجمن تاجران پاکستان کے مرکزی صدر اشر ف بھٹی نے وفا قی حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ برائے 2015-16میں توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے تھنک ٹینک پا لیسی تر تیب دیتے ہو ئے تاجر دو ست بجٹ پیش کر ے ۔ کیو نکہ ملک میں جاری مہنگائی نے جہاں کاروباری سر گر میاں مفلو ج الحا ل بنا دی ہیں وہیں عوام کرب کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ہیں جبکہ بجٹ میں ریٹیلر ز پر پروفیشنل ٹیکس ختم کر تے ہو ئے ریٹیلرز سے 1فیصد سیلزپلس انکم ٹیکس لیا جائے جس سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا بلکہ حکومتی خزانہ میں کثیر ریو نیو بڑھے گا۔ان خیالا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان بجٹ تجاویز میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کیا ۔ اشر ف بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت سے تاجروں کوبہت سی امید یں وابستہ ہیں کہ آئندہ بجٹ میں انڈسٹری اور کارویار کو ریلیف دینے کے لیے معاشی اصلا حات وقت کی ضرورت ہے ۔ کیو نکہ غیر ملکی سر مایہ کاری رکنے اور برآ مد ی آرڈر پورے نہ ہو پا نے سے زرمبادلہ کے زخائر میں کمی واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ توانائی کا بحران ہے انھو ں نے کہا کہ بجلی کی طو یل بند ش سے کارخانوں میں پیداواری عمل کم ہو کر رہ گیا ہے ۔

اشرف بھٹی

مزید : صفحہ آخر