قوم ڈسکہ واقعہ پر سیاست کرنے والے چہروں کو خوب پہچانتی ہے‘زعیم قادری

قوم ڈسکہ واقعہ پر سیاست کرنے والے چہروں کو خوب پہچانتی ہے‘زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی ) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ قوم ڈسکہ واقعہ پر سیاست کرنے والوں کے چہروں کو خوب پہچانتی ہے، ہر معاملے میں سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، پنجاب کو پولیس سٹیٹ کہنے والے اپنے معاملات کی خبر بھی لیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے منظور وٹو اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ واقعہ ایک پولیس افسر کی انفرادی غلطی تھی‘ سب پر تنقید مناسب نہیں۔ پولیس نے قیام امن کے لئے بے شمار قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ زعیم قادری نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سیاسی بھرتی کا اب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ لیکن بلاجواز تنقید کرنے والے اس صوبے کی پولیس کے معاملات پر غور فرمائیں جہاں ان کی پارٹی کی حکومت ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ انصاف کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنے پارٹی الیکشن میں بے انصافیاں کیں۔

مزید :

علاقائی -