حب صدر کے صاحبزادے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ بر آمد

حب صدر کے صاحبزادے پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ بر ...

کوئٹہ(آئی این پی ،اے این این)بلوچستان میں حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں ایف سی کا سرچ آپریشن، صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرگرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 4دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ۔سکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار دہشتگردی افراد 24 مئی کو حب بازار میں صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے اور حب میں دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں ۔ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ دوسری جانب کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بھی ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ، دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہے۔

مزید : علاقائی