آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے؟ اصل حقیقت

آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے؟ اصل حقیقت
آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے؟ اصل حقیقت

  

 سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ہر اشتہار میں آئی فون کی سکرین پر نظر آنے والا وقت 9 بج کر 41 منٹ ہوتا ہے؟ اور ایپل ہر اشتہار میں اسی وقت کا انتخاب کیوں کرتی ہے؟اس دلچسپ راز کا انکشاف سوال و جواب کی ویب سائٹ Quora.com نے حال ہی میں کیا ہے اور پہلی دفعہ یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ اس وقت کا تعلق کمپنی کے بانی سٹیو جابز کی کمال پسندی سے ہے۔ جب 9جنوری 2007ء کی صبح سٹیو جابز نے میک ورلڈ کانفرنس کے دوران پہلے آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیا تو یہ وقت 9بج کر 42 منٹ تھا۔ سٹیو کی خواہش تھی کہ آئندہ جب بھی آئی فون کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو وقت تقریباً یہی ہونا چاہیے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ تقریب کی تیاری اس انداز سے کی جاتی ہے کہ 9 بجے آغاز کے تقریباً 40 منٹ بعد آئی فون کو مداحوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ جب بڑی سکرین پر نئے آئی فون کی تصویر ظاہر ہوتی ہے تو اس وقت تقریباً 9بج کر 41 منٹ ہوچکے ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایپل کے تمام اشتہارات میں بھی آئی فون کی سکرین پر یہی وقت دکھایا جاتا ہے۔

مزید : علاقائی