شہر قائد میں پولیس موبائل پر فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید ، حملہ آورسرکاری اسلحہ لیکر فرار

شہر قائد میں پولیس موبائل پر فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید ، حملہ ...
شہر قائد میں پولیس موبائل پر فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید ، حملہ آورسرکاری اسلحہ لیکر فرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہیدہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر تھے کہ بھنگوریہ گوٹھ کے صنعتی علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اُن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹرسکندر، کانسٹیبل عابد اور اشرف شہید ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور شہید اہلکاروںکا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ ،ایس ایس پی سنٹرل نے جائے فائرنگ کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ صبح چھ بجے کے قریب پیش آیا، کوئی بھی عینی شاہد سامنے نہیں آسکااور اردگردموجود سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

دوسری طرف لیاری کے علاقے رانگی واڑامیں دستی بم حملے میں چارافرادزخمی ہوگئے ۔

مزید : قومی /Headlines