بھارت میں شدید گرمی ، ہلاکتوں کی تعداد1,200سے تجاوز کرگئی

بھارت میں شدید گرمی ، ہلاکتوں کی تعداد1,200سے تجاوز کرگئی
بھارت میں شدید گرمی ، ہلاکتوں کی تعداد1,200سے تجاوز کرگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور حکام کاکہناہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے انتقال کرنیوالے افراد کی تعداد1,200سے تجاوز کرچکی ہے ، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں ہوئی ہیں جہاں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گرمی کی وجہ سے اب تک 1118 افراد ہلاک ہو چکے ہیںجبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاکتیں 1,200سے تجاوز کرگئی ہیں ۔ آندھرا پردیش میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 852 ہو گئی ہے جبکہ تیلنگانہ میں یہ تعداد 266 ہے ۔

دوسری جانب آندھر پردیش میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے شعبے نے ریاستی حکومت نے ٹی وی اور دوسرے میڈیا کے ذریعے آگاہی پروگرام شروع کیا ہے اور لوگوں کو بغیر سر ڈھنکے باہر نہیں نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دوسرے اقدامات کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ساحلی آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں کچھ جگہوں پر لو کے حالات برقرار ہیں، شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں ایک دو مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئندہ چند دنوں میں موسم کی شدت میں کمی کا امکان ہے ۔

مزید : بین الاقوامی