وکلاءکا قتل ، مرکزی ملزم ایس ایچ او 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

وکلاءکا قتل ، مرکزی ملزم ایس ایچ او 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد
وکلاءکا قتل ، مرکزی ملزم ایس ایچ او 12روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے سپرد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈسکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وکلاءکے قتل میں ملو ث مرکزی ملزم اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او شہزاد اکرم وڑائچ کو عدالت نے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ایس ایچ او ڈسکہ شہزاد وڑائچ کو سخت سیکیورٹی پروٹوکول میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج چوہدری امتیاز احمد کے روبرو پیش کیاگیااور جے آئی ٹی نے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم 12روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔

 عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو 8 جون کو دوبارہ پیش کیا جائے اور تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

بتایاگیاہے کہ پولیس نے بہترین حکمت عملی اپنائی اور علی الصبح ہی عدالت میں پیش کردیا،ملزم کی شایان شان پیشی کے وقت کچہری میں چند وکلاءہی موجود تھے اوراُنہوںنے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ۔

مزید : سیالکوٹ /اہم خبریں