ایک ہی دن روزے اور عید کیلئے مفتی منیب اور پوپلزئی سے رابطہ کریں گے: وزیر مذہبی امور

ایک ہی دن روزے اور عید کیلئے مفتی منیب اور پوپلزئی سے رابطہ کریں گے: وزیر ...
ایک ہی دن روزے اور عید کیلئے مفتی منیب اور پوپلزئی سے رابطہ کریں گے: وزیر مذہبی امور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ عید اور رمضان کیلئے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علماء نے اسلام آباد میں یکساں نظام صلوۃ کے کیلنڈر پر اتفاق کیا ہے اور 957 مساجد میں ایک ساتھ اذان اور نماز ادا کی جائے گی۔ علماء 13 نکاتی ضابطہ اخلاق پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے تعاون سے مساجد میں خواتین کی جماعت کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ اسلام آباد نظام صلوۃ پر حکومت عملدرآمد کرائے گی۔ پاکستان میں نظام صلوۃ کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں ایک ہی دن روزے اور عید کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے۔ نظام صلوۃ کو ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ عربی کو لازمی زبان قرار دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں قرار داد لائیں گے۔

مزید : اسلام آباد