پرویز خٹک عوامی خدمت نہیں ڈانس کرنا جانتے ہیں: امیر حیدر ہوتی
نوشہرہ/ حضرو (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ خیبرپی کے و صوبائی صدر اے این پی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک عوامی خدمت نہیں ڈانس کرنا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پی کے کی بجائے بنی گالی میں موجود ہیں، ہمارے دور میں خیبر پی کے میں 10 یونیورسٹیاں، 40 کالجز، انڈر پاسز، ہسپتال قائم کئے مگر موجودہ وزیراعلیٰ اپنے انتخابی حلقہ میں بھی ترقیاتی کام نہ کراسکے۔