فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کاالزام ، اہم عہدیداران گرفتار

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کاالزام ، اہم عہدیداران ...
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کاالزام ، اہم عہدیداران گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مرتبہ پھر فٹ بال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کاسامناہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ میں پولیس نے فیفا کے متعدد سرکردہ عہدیداروں کو حراست میں لے لیااور فیفا کے صدر سیپ بلاٹر سے بھی تفتیش کی گئی ۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان گرفتاریوں کا مقصد ان افراد کو امریکہ کے حوالے کرنا ہے جہاں ان پر مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عہدیداروں پر 2018ءسے 2022کے عالمی کپ کی میزبانی کی نیلامی میں بدعنوانی اور سوئٹزرلینڈ میں منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں ، باﺅراولاک ہوٹل سے گرفتارملزمان کیخلاف تین سال سے ایف بی آئی تحقیقات کررہی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف فیفا کے 14 عہدیداروں کیخلاف مقدمہ چلائے گاجبکہ فیفا کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے عہدیدار 28 مئی سے شروع ہونے والے تنظیم کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے زیورخ پہنچے تھے۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سوئس پولیس کے اہلکاروں نے ان عہدیداران کے ہوٹل کے رجسٹریشن ڈیسک سے ان کے کمروں کی چابیاں لیں اور پھر اوپر چلے گئے،گرفتاریوں کے موقع پر کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی اور کم از کم دو عہدیداران کو بغیر ہتھکڑیاں لگائے ہوٹل سے باہر لے جاتے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ کوسٹاریکا سے تعلق رکھنے والے فیفا کے عہدیدار ایڈوارڈو لی کو پولیس اہلکار ان کے سامان سمیت ہوٹل کے بغلی دروازے سے باہر لے کر گئے۔

مزید :

کھیل -