اظہر علی کی قیادت میں ٹیم قوم کو خوشخبریاں دے گی: والد اظہر علی

اظہر علی کی قیادت میں ٹیم قوم کو خوشخبریاں دے گی: والد اظہر علی
اظہر علی کی قیادت میں ٹیم قوم کو خوشخبریاں دے گی: والد اظہر علی

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اظہر علی کے اہل خانہ نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی کی کارکردگی بڑی شاندار ہے اس ضمن میں اظہر علی کے والد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب نئی ٹیم بنتی ہے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر وقت کے ساتھ بہتری آجاتی ہے۔

اظہر علی کے والد نے کہا کہ قوم کو اس وقت خوشیوں کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ اظہر علی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم قوم کو خوشخبریاں دے گی اس دوران اظہر علی کے صاحبزادے نے بھی کہا کہ پاپا ٹرافی جیت لائیں یہ میرے لئے بہت بڑا گفٹ ہوگا۔ دریں اثناء اظہر علی کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو اور وہ اپنی سرزمین پر کھیلیں۔ ان کا کہنا تھا ون ڈے میں پاکستان ٹیم کلین سویپ کرے گی اور اظہر ٹرافی جیت کر لائیں گے جو ہمارے لئے گفٹ ہوگا۔

اظہر علی کی والدہ نے کہا بہت خوش ہو دعا گو ہوں پاکستان سیریز جیتے۔ اظہر کے بھائی نے کہا سنچری مکمل نہ ہونے پر دکھ ہوا شکر ہے پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی اور ان کے بھائی ون ڈے کے کپتان ہیں۔ انہیں فخر ہے کہ اظہر علی باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ اظہر علی کے صاحبزادے ابتسام نے کہا کہ پاپا اور دوسرے کھلاڑی کسی کی بات نہ مانیں دل سے کھیلیں ہارنے کی صورت میں جس طرح گھر والوں کو افسوس ہوتا ہے اس طرح دوسروں کو بھی افسوس ہوتا ہے کلین سویپ کرنے پر پاپا ٹرافی لائیں گے تو یہی ہمارے لئے بڑا فٹ ہوگا۔

مزید : کھیل