وزیراعظم کی زیرصدارت عسکری و سول قیادت کا اجلاس ، سیکیورٹی صورتحال ، ضرب عضب پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیرصدارت عسکری و سول قیادت کا اجلاس ، سیکیورٹی صورتحال ، ضرب عضب ...
وزیراعظم کی زیرصدارت عسکری و سول قیادت کا اجلاس ، سیکیورٹی صورتحال ، ضرب عضب پر تبادلہ خیال

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت عسکری و سول قیادت کے اہم اجلاس میں  نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی ، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر، وزیرداخلہ ، وزیردفاع اور وزیرخزانہ سمیت دیگر سول وعسکری رہنماﺅں نے شرکت کی ۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلاس کے شرکاءکو ملکی سلامتی ، امن وامان اور ضرب عضب پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی یقینی بنانے،دہشتگردی کیخلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی مزید موثر بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

مزید : قومی /Headlines