یہ شخص دبئی میں تیونسی خاتون کے بیڈروم میں کیوں گھسا، وجہ انتہائی دلچسپ

یہ شخص دبئی میں تیونسی خاتون کے بیڈروم میں کیوں گھسا، وجہ انتہائی دلچسپ
یہ شخص دبئی میں تیونسی خاتون کے بیڈروم میں کیوں گھسا، وجہ انتہائی دلچسپ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک شخص شراب کے نشے میں دھت ہوکر ایک کھڑکی سے تیونسی خاتون کے بیڈروم میں جاگھسا اور وہیں سوگیا، خاتون جب کمرے میں پہنچی تو مدہوش شخص کو اپنے بیڈپر لیٹاپایاتواُس نے سیلفی بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور ساتھ ہی پولیس کو اطلاع کردی ۔

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈران چیف میجرجنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے واضح کیاکہ خاتون نے سلیفی میں موجود شخص کو مبینہ چور قراردیاتھا لیکن تفتیش کے مطابق یہ شخص چور نہیں ،یہ نشے میں تھا اور غیرارادی طورپر خاتون کے کمرے میں گھس گیا، نشے میں دھت شخص اپنے دوست کے پاس آیاتھا جو عمارت کا چوکیدارہے لیکن خاتون کے کمرے میں جاٹپکا،تیونسی خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہونے کے چند لمحے بعد ہی اس شخص کو حراست میں لے لیاگیا۔

اُنہوں نے بتایاکہ گرفتار شخص نے خاتون کے کمرے میں گھسنے کا اعتراف کیا، اُسے نیند آئی تھی ، وہ خاتون کے کمرے میں نہیں جاناچاہتاتھا، اس کی آنکھ صرف اس وقت کھلی جب پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

بردبئی پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ خادم المصام نے بتایاکہ پولیس کو ایک خاتون کی طرف سے اس کے کمرے میں چور کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر گشت پر موجود اہلکار فوری اس کے فلیٹ میں پہنچ گئے جہاں ایک شخص لیٹا ہواتھا جبکہ خاتون موبائل فون پر سیلفیز بنانے میں مصروف تھی ۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر لکھاتھاکہ اس کی غیرموجودگی میں چور کمرے میں گھس آیا اوروہ اسے اپنے بیڈ پر سوئے دیکھ کر ششدر رہ گئی،ایسادکھائی دیتاہے کہ اس نے کچھ چرانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔

گرفتار شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس