خیبرپختونخواہ میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

خیبرپختونخواہ میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے ...
خیبرپختونخواہ میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو واقعہ کی نگرانی کا حکم دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ووٹ ڈالنا خواتین کا بنیادی ، آئینی اور قانونی حق ہے اور کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنا جرم تصور کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختون خوا ہ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے تحریر ی معاہدوں کی اطلاعات سامنے آئیں اس لیے صوبائی حکومت خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے اس طرح کے تحریری یا زبانی معاہدوں کی نگرانی کریں ۔

اگر خواتی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو اسے سخت جرم تصور کیا جائے گااور ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جاے گی ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کل بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

مزید : پشاور /اہم خبریں