مہمان نوازی ، گھوٹکی آپریشن میں گرفتار ڈاکوﺅں کی چائے پینے کی فرمائش ، پولیس نے پوری کر دی

مہمان نوازی ، گھوٹکی آپریشن میں گرفتار ڈاکوﺅں کی چائے پینے کی فرمائش ، پولیس ...
مہمان نوازی ، گھوٹکی آپریشن میں گرفتار ڈاکوﺅں کی چائے پینے کی فرمائش ، پولیس نے پوری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیڑھ ماہ سے جاری آپریشن میں گرفتار ہونے والے خطرناک ڈاکوﺅں کے لیے پولیس نے مہمان نوازی کی انتہاءکر دی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گھوٹکی اور ٹھٹھہ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھوٹو گینگ کے ڈاکوﺅں کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔ اس آپریشن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے 4 ڈاکوﺅں کو عدالت پیشی کے لیے لیجایا جا رہا تھا کہ ڈاکوﺅں کی جانب سے چائے پینے کی فرمائش کی گئی ۔ پولیس نے ان کی فرمائش کو پورا کرنے کے لیے مقامی ہوٹل پر انہیں روک کر چائے پلائی جبکہ بوریوں میں بند برآمد ہونے والا اسلحہ بھی ان کے ساتھ تھا ۔ ڈاکوﺅں اور پولیس کو مقامی ہوٹل پر دیکھ کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو گئے تاہم جیو نیوز کی ٹیم پہنچنے پر انہیں میڈیا کوریج کرنے سے روک دیا گیا ۔ پولیس حکام کی جانب سے آف دی ریکارڈ بتایا گیا ہے کہ ان ملزمان کو گھوٹکی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور ان ڈاکوﺅں کا عدالت کی جانب سے 7 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا ہے ۔

مزید :

گھوٹکی -