انکوائری کمیشن نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 نکالنے کا حکم دیدیا

انکوائری کمیشن نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 نکالنے کا حکم دیدیا
انکوائری کمیشن نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 نکالنے کا حکم دیدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انکوائری کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں سے فارم 15 حاصل کرنے کیلئے تھیلے کھولنے کا حکم دے دیا ہے اور یہ عمل 8 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکوائری کمیشن نے فارم 15 کے حصول اور طریقہ کار سے متعلق تھیلے کھولنے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ فارم 15 کے حصول کیلئے ضلع کے ڈسٹرکٹ جج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے طے پایا ہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ جج کی معاونت کیلئے الیکشن کمیشن کے ضلعی حکام موجود ہوں گے اور فارم 15 حاصل کرنے کا عمل 8 جون تک مکمل کیا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق فاٹا میں فارم 15 حاصل کرنے کا عمل متعلقہ پولیٹیکل ایجنٹ کے سپرد ہو گا جبکہ اس عمل کے دوران دیگر انتخابی مواد کو ہرگز نہیں چھیڑا جائے گا اور اگر کسی پولنگ سٹیشن پر فارم 15 غائب یا بیگ کھلا پایا گیا تو اس سے متعلق کمیشن کو رپورٹ کی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں