ایف آئی اے ٹیم کی ایف بی آئی حکام سے ملاقات،ایگزیکٹ کے متعلق اہم دستاویزات فراہم کردیں

ایف آئی اے ٹیم کی ایف بی آئی حکام سے ملاقات،ایگزیکٹ کے متعلق اہم دستاویزات ...
ایف آئی اے ٹیم کی ایف بی آئی حکام سے ملاقات،ایگزیکٹ کے متعلق اہم دستاویزات فراہم کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تین رکنی ٹیم نے امریکی سفارتخانے میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی ) کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق اہم دستاویزات فراہم کیں ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حکام کی اس ملاقات میں ایف آئی اے کو امریکا کی 20جامعات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی اور ایگزیکٹ معاملے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دستاویزات ایگزیکٹ کے خلاف بطور ثبوت استعمال کی جاسکتی ہیں۔یاد رہے کہ ایف بی آئی نے ایگزیکٹ کے معاملے میں پاکستان کو مدد کی پیشکش کی تھی جبکہ دوسری جانب وزارت داخلہ نے اس کیس کی تحقیقات میں مدد کیلئے برطانیہ کو خط لکھا تھا۔

مزید : کراچی