شاہ محمود قریشی ”موسٹ پاور فل“ بن گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عبوری سیٹ کے اعلان کے بعد شاہ محمود قریشی کی پارٹی میں حیثیت ”موسٹ پاور فل“ قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف کا مرکزی چیف آرگنائزر مقرر کرنے کیساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کیلئے بھی پارٹی کا آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے اور وہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان سمیت دیگر اضلاع کے معاملات دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے بعد تمام پارٹی شاہ محمود قریشی کے گرد گھومے گی کیونکہ شاہ محمود قریشی کراچی اور لاہور میں عمران خان کے دفاتر کے معاملات بھی دیکھیں گے جبکہ صوبوں کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز بھی شاہ محمود قریشی کو رپورٹ کریں گے۔