دفاعی بجٹ کو خفیہ رکھنے کا حامی ہوں :رضا ربانی

دفاعی بجٹ کو خفیہ رکھنے کا حامی ہوں :رضا ربانی
دفاعی بجٹ کو خفیہ رکھنے کا حامی ہوں :رضا ربانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دفاعی بجٹ ایک حساس معاملہ ہوتاہے اس لیے میں دفاعی بجٹ کو خفیہ رکھنے کا حامی ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ کوان کیمرہ سیشن میں منظوری کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ایگزیکٹ کے معاملے میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کا معاملہ ابھی زیر غور ہے اور ہمیں ملک میں ایک ایسا میکنزم لانا ہوگا جس کے ذریعے جعل سازی کو ختم کیا جا سکے۔

مزید : قومی