پنجاب میں پولیس کو گلو بنا دیا ، کے پی کے کی پولیس مثالی ہے : عمران خان

پنجاب میں پولیس کو گلو بنا دیا ، کے پی کے کی پولیس مثالی ہے : عمران خان
پنجاب میں پولیس کو گلو بنا دیا ، کے پی کے کی پولیس مثالی ہے : عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نوشہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس کو گلو بنا دیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کی پولیس مثالی پولیس ہے ۔ نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم کے لیے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کو شریفوں کا غلام بنا دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کی پولیس پورے ملک میں سب سے زیادہ بااختیار ہے اور پولیس میں کوئی سیاست نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی آبادی 60 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ کی 13 فیصد ، لیکن پنجاب میں 35 ہزار اور خیبرپختونخواہ میں45 ہزار عوامی نمائندوں کو انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد صوبہ کے لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے اور نئے قانون کے بعد ہسپتالوں کو بھی ٹھیک کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی اپنی پارٹی کے کارکنان کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہیں اور اپنے حریفوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سونامی ختم ہو گئی ہے وہ یہ جان لیں کہ سونامی ابھی شروع ہوئی ہے ۔

مزید : نوشہرہ