سعودی حکومت نے سکولوں کو سخت ہدایات دے دیں، والدین کو خوش کردیا

سعودی حکومت نے سکولوں کو سخت ہدایات دے دیں، والدین کو خوش کردیا
سعودی حکومت نے سکولوں کو سخت ہدایات دے دیں، والدین کو خوش کردیا

  

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سکول اس بات کا مجاز نہیں کہ وہ وزارت کی اجازت کے بغیر طلبا کی فیسوں میں از خود اضافہ کرے، فیسوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت تعلیم کی طرف سے واضح ہدایات موجود ہیں جن کے مطابق کوئی بھی سکول نئے تعلیمی سال کیلئے فیسوں میں اضافہ مقرر کردہ قوائد کے مطابق ہی کرسکتا ہے۔ بصورت دیگر فیسوں میں اضافہ درست تصور نہیں کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق بعض سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے والدین کو فیسوں میں اضافے کئے جانے کے نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں اس حوالے سے وزارت تعلیم کے ذرائع نے مزید کہا کہ جن سکولوں کی انتظامیہ نے 1436-37ہجری کے لئے فیسوں میں اضافے کی درخواستیں دی تھیں اور انہوں نے مقررہ وجوہات کی بھی نشاندہی کی تھی انہیں مقررہ قوانین کے مطابق جواب دیا گیا ہے۔ وہ سکول جن کی جانب سے فیسوں میں اضافہ کی جائز وجوہات پیش کی گئی تھیں انہیں مقررہ کمیٹی نے جائزہ لینے کے بعد اضافے کی اجازت دی تھی جبکہ وہ سکول جن کی جانب سے اضافہ کی درخواست میں پیش کی جانے والی وجوہات پیش کی گئی تھیں انہیں مقررہ کمیٹی نے جائزہ لینے کے بعد اضافے کی اجازت دی تھی جبکہ وہ سکول جن کی جانب سے اضافہ کی درخواست پیش کی جانیوالی وجوہات سے مقررہ کمیٹی مطمئن نہیں تھی انہیں اضافے سے روک دیا گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی