دنیا کے 10 چھوٹے ترین ممالک جن کے بارے میں آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا

دنیا کے 10 چھوٹے ترین ممالک جن کے بارے میں آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا
دنیا کے 10 چھوٹے ترین ممالک جن کے بارے میں آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کئی چھوٹے چھوٹے ممالک پائے جاتے ہیں اور دنیا ان کے بارے میں جانتی بھی ہے لیکن کچھ ممالک اس قدر چھوٹے ہیں کہ ان کا نام بھی کسی کو معلوم نہیں۔یہ ممالک یا تو انتہائی سنجیدگی،احتجاج اور کچھ حالات میں مزاح میں قائم کئے گئے ہیں،گو کہ دنیا کے دیگر ممالک نے انہیں تسلیم نہیں کیا لیکن پھر بھی ان کا وجود کتابوں میں ضرور ملتا ہے۔آئیے آپ کو ایسے ممالک کے بارے میں بتاتے ہیں۔
سلطنت اینکلاوا(Kingdom of Enclava)
رواں ہفتے اس ملک کو دنیا کی سب سے چھوٹی سلطنت کا خطاب دیا گیا ہے اور یہ کروشیا اورسربیا کے بارڈر پر قائم کی گئی ہے۔اب تک اس کی شہریت کے لئے کی تعداد 5ہزار لوگوں نے درخواست دی ہے جبکہ اس کی ایک منتخب حکومت بھی بن چکی ہے۔
Akhzivland
یہ ریاست اسرائیل اور لبنان کے بارڈرپر بحیرہ روم کے ساحل پر 1971ءمیں قائم کی گئی تھی جبکہ اس کے بانی کا نام ایلی ایویوی تھا۔اس نے یہ ملک اسرائیل کے ساتھ تنازع کی وجہ سے قائم کیا تھا،اسرائیل کا اسرار تھا کہ وہ یہاں ایک عسکری بیس قائم کرے گا۔یہ ریاست ایک گھر، کچھ کیبنوں اور ایک یا دو آوارہ کتوں پر مشتمل ہے جبکہ ایلی ایویوی یہاں کا صدرہے لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی شہری نہیں جو یہاں رہتا ہو۔
Copeman Empire
ایک بے روزگار25سالہ نوجوان نیکول کوپمین جو اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا نے یہ ملک قائم کیا۔یہ ملک ایک چار برتھ کے کارواں(گاڑی نما ٹرک) میں نورفولک میں قائم کیا گیا۔

مزید پڑھیں :وہ چیز جس نے شیر کو ایسی حالت میں پہنچادیا
Empire of Austenasia
لندن کے رہائشی ٹیری آسٹن اور اس کے بیٹے جوناتھن نے2008ءمیں یہ ریاست جنوبی لندن سے علیحدہ ہوکر قائم کی ہے۔ٹیری اس ریاست کا صدر اور اس بیٹا وزیراعظم ہیںاور یہ دونوں مل کر دنیا کے دیگر ممالک میں اپنی ریاست کو پھیلا رہے ہیںاور ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور افریقہ میں بھی ان کی ریاست کی شاخیں پھیل رہی ہیں۔
Glacier Republic
گرین پیس کے لوگوں نے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور کان کنی کی وجہ سے ماحول کو خطرہ پیدا کرنے والی بڑی کمپنیوں کے خلاف یہ ملک قائم کیا ہے اور اب یہ اپنا پاسپورٹ بھی جاری کررہی ہے۔یہ ملک یا سادہ الفاظ میں ایک کمپئین ارجنٹائن اور چیلی کے برفیلے بارڈرز پر سلسلہ اینڈیز میں قائم کی گئی ہے۔
Liberland
دریائے دونبے کے پاس واقع اور کروشیا اور سربیا کے درمیان یہ 7مربع کلومیٹر ملک اپریل 2015ءمیں قائم کیا گیا ہے اور اب تک ایک لاکھ 60ہزار لوگوں نے اس کی شہریت کے لئے درخواست دے دی ہے۔
Molossia
یہ ریاست 1977ءمیں کیون بائغ نامی آدمی نے قائم کی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ اس کے ملک کی اپنی فوج،بحریہ،خلائی پروگرام ہے اور وہ آج بھی مشرقی یورپ کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔
Kingdom of North Sudan
مصر اور سوڈان کے بارڈر پر ایک صحرائی پٹی پر ایک امریکی جرمیہا ہیٹن نے اپنی 6سالہ بیٹی کی خواہش پر یہ ملک 2014ءمیں قائم کیا ہے۔اس کا اپنا ایک جھنڈا بھی ہے۔
Sealand
جنگ عظیم دوئم میں سمندری ملٹری پلیٹ فارم پر یہ شمالی سمندر میں نظر آتاہے۔اس ملک کے بارے میں دنیا کافی حد تک جانتی ہے۔اس ملک کے اپنے سکے،جھنڈا اورڈاک ٹکٹیںبھی بنائی گئی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -