دنیا کے عجیب وغریب گھر جنہیں دیکھ کر یقین نہ آئے کہ کوئی یہاں رہ بھی سکتا ہے

  • دنیا کے عجیب وغریب گھر جنہیں دیکھ کر یقین نہ آئے کہ کوئی یہاں رہ بھی سکتا ہے

لندن(نیوزڈیسک)خوبصورت گھر میں رہنا انسان کی بنیادی خواہش ہے لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے گھروں کو عجیب وغریب بناکر دنیا کی توجہ سمیٹ لی ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسے گھروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

یہ گھر نائیجریا کے شہر ابوجا میں بنایا گیا ہے اور اس کی شکل ایک طیارے کی طرح ہے۔سعید جمال نامی ایک امیر شخص نے اپنی بیوی کو تحفہ دینے کے لئے گھر بنایا ہے اور یہ ملک بھر میں توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

مزید پڑھیں :وہ چیز جس نے شیر کو ایسی حالت میں پہنچا دیا

یہ کوئی جہاز نہیں بلکہ شمالی لبنان کے شہر میزارا میں واقع ایک گھر ہے۔

مشرقی لبنان کے لوگوں کو بھی عجیب وغریب طرز کے گھر بنانے کا شوق ہے اور یہ گھر ایک یونانی مندر کے طرز پر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح ایک گھر میں اہرام مصر سے متاثر ہوکر اسی طرز پر یہ گھر بنایا گیا ہے۔

ایک73سالہ ماہر تعمیرات باہومل نے چیک ری پبلک میں یہ گھر بنایا ہے اور اس کی خاصیت ہے کہ یہ اوپر نیچے اور دائیں بائیں حرکت کرسکتا ہے۔اس گھر کو بنانے میں 20سال لگے۔

فرانس کے مشرق میں ایک ایسا بائیو کلائمیٹک گھر بنایا گیا ہے جو سورج کے ساتھ ساتھ اپنا رخ تبدیل کرتا ہے۔یہ گھر اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس کے اندر کا درجہ حرارت گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتا ہے۔

ایک38سالہ چینی نے ایسا گھر ڈیزائن کیا ہے جو وہ اپنے ساتھ ساتھ لے کر پھرتا ہے اور جہاں دل کیا وہ گھر رکھ کر اس میں رہنے لگتا ہے۔

مغربی سربیا کی ایک جھیل میں یہ گھر اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جھیل کی بلند لہریں بھی اسے نقصان نہ پہنچا سکیں۔

انگلینڈ کے علاقے آکسفورڈ میں ایک گھر ایسا بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس کی چھت کو پھاڑ کر کوئی شارک مچھلی گھس گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس