ان مفید مشوروں پر عمل کر کےآپ صرف ایک سال میں امیر بن سکتے ہیں

ان مفید مشوروں پر عمل کر کےآپ صرف ایک سال میں امیر بن سکتے ہیں
ان مفید مشوروں پر عمل کر کےآپ صرف ایک سال میں امیر بن سکتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک)امیر بننا اور دولت حاصل کرنا ہر ایک کی دلی خواہش ہوتی ہے لیکن باوجود کوشش کے اکثریت کی یہ خواہش پوری نہیں ہوپاتی جس کی وجہ سے وہ ساری عمر ایک غم میں مبتلا رہتے ہیں اور جن کی یہ خواہش پوری ہوتی ہے وہ اپنی عمر کے اس حصے میں پہنچ جاتے ہیں جہاں دولت کا کوئی فائدہ ہی نہیں رہتا۔لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ مل جائے جس سے آپ بہت جلد امیر ہوجائیں۔گھبرائیں نہیں ہم آپ کو کوئی غلط کام کے ذریعے دولت کے حصول کے بارے میں نہیں بتا رہے بلکہ چند ایک ایسی آسان باتیں ہیں جن پر عمل کرکے آپ صرف ایک سال کے عرصے میں امیر ہوسکتے ہیں۔

بچت کی عادت اپنائیں

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ بچت نہیں کرتے اور امیر ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ اپنی اس عادت سے فوراًچھٹکارا پائیں اور آج ہی بچت کی عادت اپنائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی آمدن کا کم از کم 10فیصد ضرور بچانا چاہیے۔آپ چاہیں تو اس تناسب کو 20فیصد تک لے جاسکتے ہیں۔

کہیں سرمایہ کاری کریں

آپ کو چاہیے کہ اپنی ماہانہ رقم کا ایک خاص حصہ کسی بھی جگہ انویسٹ کردیں۔اس طرح نہ صرف آپ کی رقم محفوظ رہے گی بلکہ آپ کی آمدن بھی بڑھے گی۔

بڑے اخراجات کم کریں

آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کون سی ایسی جگہ پیسہ لگا رہے ہیں جہاں اس کی ضرورت نہیں۔ہوسکتا ہے کہ آپ نے گھر میں جو کیبل لوگائی ہوئی ہے اس میں کچھ چینلز غیر ضروری ہوں لیکن آپ پھر بھی اس کے لئے ادائیگی کررہے ہیں،اسی طرح موبائل فون کا بل ،بجلی کا بل، گیس کا بل بھی کم کیا جاسکتا ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ غیر ضروری استعمال اور اصراف کو روک کر رقم بچانی ہے۔

کریڈٹ کارڈ گھر رکھ دیں

اگر آپ کریڈٹ کارڈ ہمیشہ جیب میں رکھتے ہیںتو اب اسے اپنے گھر میں رکھ دیں کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اگر جیب میں کریڈٹ کارڈ موجود ہوتو ہم بلا وجہ چیزیں خریدنے لگتے ہیں۔اسی طرح کریڈٹ کارڈ سے جان چھڑانے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی آمدن کا ایک بڑا حصہ اس کے سود کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے۔

نیا قرض مت لیں

آپ کو چاہیے کہ نیا قرض ہرگز مت لیں اور جو چل رہا ہے اسے فوراًنجات حاصل کرلیں۔قرض میں سود کی ادائیگی کی وجہ سے اصل رقم کم نہیں ہوتی اور آپ کی بچت بھی ممکن نہیں ہوپاتی جبکہ قرض وہیں موجود رہتا ہے۔

غیرضروری اشیاءبیچ دیں

ایسی اشیاءجن کی ضرورت نہ ہو انہیں بیچ دیں اور ان سے حاصل کی گئی رقم کو کہیں انویسٹ کردیں۔آپ کے گھر میں ایسی کئی چیزیں موجود ہوں گی بس آپ نے کبھی ان پر دھیان نہیں دیا۔

گھومنے پھرنے کم جائیں

اگر آپ بہت زیادہ سیر کرتے ہیں یا گھومنے پھرنے پر رقم خرچ کرتے ہیں تو اس سال آپ کو اس سے گریز کرنا ہے۔یہ بھی بچت کا ایک اچھا طریقہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس