کہیں آپ کو کوئی دھوکہ تو نہیں دے رہا؟فراڈیوں کی 5 نشانیاں جانئےاور محفوظ رہیں
لندن(نیوزڈیسک)آج کل فراڈ اور دھوکے بازی اپنے عروج پر ہے لیکن اس سے بچا جاسکتا ہے۔آج ہم آپ کو فراڈیوں کی نشانیاں اور محفوظ رہنے کے طریقے بتائیں گے۔
جلدی کریں
دھوکے باز افراد اکثر جلدی میں ہوتے ہیں۔ان کا خیال ہوتا ہے کہ اگر وہ جلدی نہیں دکھائیں گے تو کہیں لوگ ان کے فریب کوپہچان نہ لیں۔آپ کو چاہیے کہ اگر کوئی آپ کے پاس پرکشش آفر لے کر آئے تو جلدی کرنے کی بجائے اس پر غور کریں اور پھر کوئی فیصلہ کریں۔
مزید پڑھیں :کیا یہی پیار ہے عاشق نے محبوبہ کو جانور بنادیا
فیور کی طرف مت دیکھیں
اکثر فریبی آپ کو کوئی معمولی فیور کردیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بحال ہوجاتا ہے اور وہ آپ سے کوئی بڑافائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بہت زیادہ منافع
انسان کی فطرت ہے کہ وہ لالچ میں آجاتے ہے اور دھوکے باز لوگ اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔فریبی لوگ آپ کو بہت زیادہ منافع کا لالچ دیتے ہیں اور ایسے منافع کا یقین بھی ممکن نہیں ہوتا لہذاکوئی بھی اگر آپ کو ایسا لالچ دے تو ہوشیار ہوجائیں۔
کسی ادارے کے ساتھ الحاق کا دھوکہ
ایسے افراد کسی بڑے ادارے کے ساتھ الحاق کا دھوکہ دے کر آپ سے پیسے ٹھگنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہ حوالہ اصل ادارے کا دیتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا اس مشہورادارے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
دوسرے لوگوں کو بھی دیکھیں
فراڈیہ آپ کو کہے گا کہ فلاں فلاں بندے نے یہاں سرمایہ لگا دیا ہے تو شاید آپ کے دل میں نرمی آجائے لیکن آپ کو چاہیے کہ کوئی بھی پیسہ لگانے سے قبل اردگرد کے افراد پر نظر دوڑالیں۔