سعودی لڑکی کو بلیک میل کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار

سعودی لڑکی کو بلیک میل کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار
سعودی لڑکی کو بلیک میل کرنے پر پاکستانی شہری گرفتار

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے مدینہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک سعودی لڑکی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتارکرلیا ہے۔

”عرب نیوز“ کے مطابق پاکستانی شہری، جس کی عمر 30 سال سے زائد بتائی گئی ہے، کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر خود کو سعودی شہری ظاہر کرکے لڑکی سے راہ و رسم بڑھائی۔ دونوں کے درمیان دوستی ہونے کے بعد متعدد تصاویر اور رومانوی خطوط کا تبادلہ بھی ہوا۔ لڑکی کا موقف ہے کہ اس نے متعدد بار نوجوان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والدین کو اس کے گھر بھیجے لیکن وہ اس پر تیار نہ ہوا، اور جب لڑکی نے تعلق ختم کرنے کی کوشش کی تو اسے دھمکیاں دی گئیں کہ وہ بھاری رقم ادا کرے ورنہ اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کردی جائیں گی۔ یہ صورتحال سامنے آنے پر لڑکی نے امرباالمعروف و نہی عن المنکر کمیشن سے رابطہ کرلیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

مزید : انسانی حقوق