آپ جو کام کر نے جارہے ہیں وہ احمقانہ تو نہیں ؟سائنس نے یہ بات جاننے کا آسان طریقہ بتا دیا

آپ جو کام کر نے جارہے ہیں وہ احمقانہ تو نہیں ؟سائنس نے یہ بات جاننے کا آسان ...
آپ جو کام کر نے جارہے ہیں وہ احمقانہ تو نہیں ؟سائنس نے یہ بات جاننے کا آسان طریقہ بتا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر ہم کوئی کام کرتے ہیں جو کہ بعد میں ہمیں نقصان پہنچاتا ہے اور ہم اپنی احمقانہ حرکت پر اپنے آپ کو کوستے ہیں لیکن پھر یہ غلطی دہرا دیتے ہیں۔لیکن اس بات کا کیسے علم ہو کہ جو کام ہم کرنے جا رہے ہیں وہ احمقانہ نہیں؟ماہرین نے ایک انتہائی آسان طریقہ متعارف کرادیا ہے کہ جس پر عمل کرکے آپ کوئی بھی احمقانہ بات نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں :کیا یہی پیار ہےعاشق نے محبوبہ کو جانور بنادیا

ایک ماہر معاشیات اور منصوبہ ساز کارل رچرڈز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کوئی کام نہ کرنا چاہیں لیکن پھر دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر یہ سوچتے ہوئے کام کردیں کہ ’صرف اس بار‘تو جان لیں کہ آپ ایک احمقانہ حرکت کررہے ہیں۔ایک مثال دیتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اگر لوگ بازار میں یہ خیال لے کر جائیں کہ ان کے پاس پیسے کم ہیں اس لئے وہ کچھ بھی نہیں خریدیں گے لیکن کافی گھومنے کے بعد انہیں کوئی چیز پسند آگئی اور دل میں یہ سوچ

تے ہوئے کہ’صرف اس بار‘خرید لی تو اصل میں انہوں نے ایک احمقانہ حرکت کا ارتکاب کیا اور بعد میں وہ لوگ اپنی اس حرکت کوکوستے بھی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس