پاکستانیوں تیار ہوجاؤ،عیاشی ختم ! حکو مت نے اماراتی حکام کو خط لکھ دیا

پاکستانیوں تیار ہوجاؤ،عیاشی ختم ! حکو مت نے اماراتی حکام کو خط لکھ دیا
پاکستانیوں تیار ہوجاؤ،عیاشی ختم ! حکو مت نے اماراتی حکام کو خط لکھ دیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی بڑی بڑی شخصیات کی دبئی میں بھاری سرمایہ کاری کی خبریں ایک عرصہ سے گرم تھیں اور اب پہلی دفعہ حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک سینئر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکام دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی ٹیکس کی معلومات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے ٹیکس کی معلومات کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس سلسلہ میں متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔ اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دو طرفہ معاہدہ موجود ہے جس کے تحت مذکورہ معلومات کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کو دبئی میں سرمایہ کاری پر کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر ٹیکس کی معلومات درست طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔ اگر ٹیکس کی ادائیگی درست طور پر نہیں کی گئی ہے تو اس صورت میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انکوائری اور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

دبئی میں اثاثہ جات رکھنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی کمی اور غیر مستحکم صورتحال کی وجہ سے وہ اپنا سرمایہ ملک سے باہر لے جانے پر مجبور ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 953 پاکستانی متحدہ عرب امارات میں 1.392 ارب درہم (تقریباً 38 ارب 60 کروڑ پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس