ڈسکہ واقعہ پر ڈی پی او سیالکوٹ تبدیل، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

ڈسکہ واقعہ پر ڈی پی او سیالکوٹ تبدیل، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا: وزیراعلیٰ ...
ڈسکہ واقعہ پر ڈی پی او سیالکوٹ تبدیل، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈسکہ واقعہ کے تناظر میں ڈی پی او سیالکوٹ کو تبدیل کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس دوران ڈسکہ واقعہ اور اس کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر افسوس ہے اور حکومت اور عوام وکلاءبرادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کا مکمل چالان 14 روز میں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ شہباز شریف نے مقدمے کی پیش رفت کی ذاتی نگرانی کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حکم پر ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر شہزاد آصف کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ رائے اعجاز کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں