سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی شامت آگئی ،حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی شامت آگئی ،حکومت نے بڑی پابندی لگا دی
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی شامت آگئی ،حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکام نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک سخت فیصلہ کرتے ہوئے ان پر پابندی لگادی ہے کہ وہ سڑکوں پر کاروباری سرگرمیاں سرانجام نہیں دے سکتے۔
”سعودی گزٹ“ کے مطابق وزارت برائے میونسپل ودیہی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی شہری پھیری لگانے، ٹھیلہ لگانے سمیت کوئی بھی ایسا کام نہیں کرسکیں گے کہ جسے سڑکوں پر سرانجام دیا جاتا ہو۔ وزارت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ مملکت کے شہریوں کو ترجیح حاصل ہے کہ وہ کام کرسکیں اور روزی کماسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی معاشرے میں سڑکوں پر پھیری لگانے کا رجحان عام ہوچکا ہے اور بدقسمتی سے یہ کام کرنے والے زیادہ تر غیر ملکی ہیں جو بلا اجازت اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کی تمام میونسپلٹیز کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو ریگولیٹ کرے کیونکہ سعودی شہری بھی صرف انہیں جگہوں پر کام کرسکتے ہیں جہاں انہیں اس کی اجازت دی گئی ہو۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائسنس کے بغیر پھیری اور ٹھیلہ لگانے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سڑکوں پر کاروباری سرگرمی کے لئے 15 سال سے زائد عمر کے سعودیوں کو لائسنس جاری کئے جاتے ہیں،جس کے لئے ان کے پاس قومی شناختی کارڈ اور بیماری سے محفوظ ہونے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -