انگور کھاتی خاتون کے تھیلےسے کیا خوفناک چیز نکلی؟جان کر آپ بھی اگلی مرتبہ پھل کھانے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں گے

انگور کھاتی خاتون کے تھیلےسے کیا خوفناک چیز نکلی؟جان کر آپ بھی اگلی مرتبہ ...
انگور کھاتی خاتون کے تھیلےسے کیا خوفناک چیز نکلی؟جان کر آپ بھی اگلی مرتبہ پھل کھانے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انگورکھانے کا شوق لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔ ورماﺅنٹ کے علاقے کولچیسٹر کی 21سالہ لڑکی انگور کھانے کی شوقین تھی چنانچہ اس کے والد نے مارکیٹ سے بڑی مقدار میں انگور لا کر گھر کے فریزر میں رکھ دیئے، گزشتہ روز لڑکی نے فریزر سے انگوروں کا ایک پیکٹ نکالا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس میں سیاہ مکڑی چھپی ہوئی ہے، اس نے جیسے ہی پیکٹ کھولا، سیاہ مکڑی پیکٹ سے نکلی اور اس کی کلائی پر کاٹ لیا۔ لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد کے بعد اسے رخصت کرنے کی بجائے اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے داخل کر لیا، چنانچہ انگور کھانے کے شوق میں اسے رات ہسپتال میں ہی گزارنی پڑی۔

لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکڑی کو پکڑ لیا تھا اور اسے بھی ساتھ ہسپتال لے کر آئے تھے تاکہ ڈاکٹروں کو لڑکی کے علاج میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس مکڑی کے کاٹنے سے مسلز میں شدید درد ہوتا ہے اور متلی بھی آتی ہے لیکن یہ جان لیوا نہیں ہوتی۔ دوسری طرف شاز سپرمارکیٹ، جہاں سے وہ انگور لائے گئے تھے، کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سٹور ز کو چیک کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پھل سپلائی کرنے والوں کو بھی تنبیہہ کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے فریزر میں موجود پھل واپس لے کر انہیں نئے فراہم کردیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس