2015ءمیں نئی حج پالیسی نہیں بنائی گئی ،ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی

2015ءمیں نئی حج پالیسی نہیں بنائی گئی ،ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی
 2015ءمیں نئی حج پالیسی نہیں بنائی گئی ،ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے حج پالیسی 2015ءکے خلاف درخواست واپس لئے جانے کی بنا پر نمٹا دی ۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی تھی ،گزشتہ روز وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2015ءمیں کوئی نئی حج پالیسی نہیں بنائی گئی بلکہ 2014ءکی پالیسی جاری رکھی گئی ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائی گئی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 2014ءکی پالیسی میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اور پسند نا پسند کی بنیاد پر کوٹہ دیا جا رہاہے جس کی وجہ سے نہ صرف حج جیسی عبادت انتہائی مہنگی ہو گئی ہے بلکہ میرٹ پر پورا نہ اترنے والے حج آپریٹروں کو کوٹہ دینے سے حجاج کرام کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ حج پالیسی پر سپریم کورٹ واضح احکامات جاری کر چکی ہے اس لئے درخواست گزار عدالت عظمی سے رجوع کرنا چاہیے جس پر درخواست گزار نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا

مزید :

لاہور -