برطانوی حکام نے 20 بلوچ رہنماﺅں کی معلومات پاکستان کو دیدیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی حکام نے انگلینڈ میں موجود بلوچ رہنماﺅں سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ نے ایک دوسرے کو مطلوب افراد سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے اور برطانیہ میں موجود 20 سے زائد بلوچ رہنماﺅں سے متعلق تفصیلات حکومت پاکستان کو فراہم کر دی ہیں۔