کرپشن کا الزام ،فیفا کے 11عہدیداروں پر پابندی عائد

کرپشن کا الزام ،فیفا کے 11عہدیداروں پر پابندی عائد
کرپشن کا الزام ،فیفا کے 11عہدیداروں پر پابندی عائد

  

زیورخ (مانیٹرنگ ڈیسک) کرپشن کے الزامات کی وجہ سے فیفا کمیٹی نے 11عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ ،ایف بی آئی اور آئی آر ایس نے فیفا میں کرپشن کی نشاندہی پر تحقیقات کا آغاز کیا جس پر انہیں پتا چلا کہ فیفا کے عہدیدار رشوت ستانی میں ملوث ہیں اور وہ میڈیا سے ڈیل کی صورت میں اربوں ڈالر کما چکے ہیں ۔فیفا کے جن کے عہدیداروں پر پابندی عائد کی گئی ان میں ایڈوآرڈو لی ،جیفری ویب،اییو جینو،جیک وارنر،جولیو روچا،کوسٹس ٹاکاس،رافیل اسکوویل،جوس ماریہ مارٹن اور نیکولس لیوز شامل ہیں ۔تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ عہدیدار فیفا کو اپنے ذاتی بزنس کو طول دینے کیلئے استعمال کرتے تھے اور ان میں سے ہر ایک عہدیدار 10ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت لے چکا ہے۔

مزید : کھیل