فیس بک اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کےلئے میدان میں آگئی ، پہلی مرتبہ ایسے منصوبے پر کام شروع کر دیا کہ جو جانے دنگ رہ جائے

فیس بک اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کےلئے میدان میں آگئی ، پہلی ...
فیس بک اور مائیکروسافٹ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کےلئے میدان میں آگئی ، پہلی مرتبہ ایسے منصوبے پر کام شروع کر دیا کہ جو جانے دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی رفتار اس وقت دنیا کا اہم ترین مسئلہ ہے مگر جلد اس مسئلے سے چھٹکارہ ملنے والا ہے کیونکہ مائیکروسافٹ اور فیس بک مشترکہ طور پر بحراوقیانوس میں انٹرنیٹ کی ایک کیبل بچھا نے جا رہی ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن حدتک تیز ہو جائے گی۔
سمندر میں 6ہزار600کلومیٹر طویل بچھائی جانے والی یہ کیبل ابتدائی طور پر 160ٹیرابائیٹس(Terabits)فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس کیبل کا نام میریا(Marea)ہے۔ اس کی تنصیب رواں سال اگست میں شروع ہو گی اور توقع کی جا رہی ہے کہ اکتوبر 2017ءمیں یہ منصوبہ پایہ¿ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی کیبل ہو گی جو امریکہ کو مشرقی یورپ سے منسلک کرے گی۔ اسے ٹیلیفونیا ایس اے کا ٹیلی کامز انفراسٹرکچر یونٹ Telxius آپریٹ کرے گا اور اس کے زریعے ہمارے عام انٹرنیٹ کی نسبت تقریباً ڈیڑھ کروڑ گنا تیز انٹرنیٹ ڈیٹا ٹرانسفر ہو گا۔
اس حوالے سے مائیکروسافٹ کارپوریشن کے شعبے ڈیٹا سنٹر سٹریٹجی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے جنرل منیجر کرسچین بیلیڈے (Cristian Belady)کا کہنا تھا کہ ”ہماری 200سے زائد کلاﺅڈ سروسز دستیاب ہیں جن کی طلب دنیا بھر میں روزبروز بڑھ رہی ہے۔ اس کیبل کی تنصیب سے اس طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اس سے انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔“