گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کردی گئی

گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کردی گئی
گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کردی گئی

  

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اوڑماڑہ کی میونسپل کمیٹی کا اجلاس رمضان کے حوالے سے ہوا اور اس اجلاس میں چیئرمین عامر اقبال کی سربراہی میں کمیٹی نے فیصلہ کیااور حجاموں کو ڈیزائن والی داڑھیاں بنانے پر پابندی لگا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر نوجوان کی لڑکی سے مسلسل فحش تصاویر کی فرمائش ، تنگ آکر بالآخر لڑکی نے ایسی تصویر بھیج دی کہ لڑکا خوشی کے مارے پاگل ہو گیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی،خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں

میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مقامی رہنما مولوی محمد امین نے اعتراض اٹھایا کہ حجام داڑھیوں پر ڈیزائن بناتے ہیں جو کہ سراسر اسلامی شریعت کی خلاف ورزی ہے اور یہ عمل توہین مذہب کےزمرے میں آتا ہے جبکہ اس کا سدباب کرنا نہایت ضروری ہے۔مقامی رہنما کے اعتراض کے بعد چیئرمین میونسپل کمیٹی نے حجاموں کوپابند کیا کہ اب داڑھیوں پر کوئی بھی ڈیزائن نہ بنایا جائے اور اس حکم پر عملدرآمد کیا جائے ۔

مولوی محمد امین کا کہنا تھا کہ اس نے کمیٹی میں اس مسئلے کو اجاگر کیا تھا جس کے بعد حجاموں کو ہدایت کی گئی کہ جو شخص داڑھی رکھنا چاہتا ہے وہ رکھے اور جو شیو کرنا چاہتا ہے کرے مگر داڑھی کے ڈیزائن نہ بنائے جائیں کیونکہ یہ عمل توہین مذہب کے زمرے میں آتا ہے۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی عامر اقبال نے بتایا کہ رمضان المبارک میں شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے تعین کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں دکاندار اور حجام بھی شریک ہوئے اور جے یو آئی کے رہنما کی جانب سے نشاندہی پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اوڑماڑہ ضلع گوادر کا ساحلی علاقہ ہے، اوڑماڑہ، کینٹ اور سول آبادی کی میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہے جس کی شہری آبادی 35 ہزار کے قریب ہے۔

مزید :

گوادر -