وفاق حکومت بجلی کا بحران ختم نہیں کر سکے گی، بجلی کا حل صرف سندھ میں موجود ہے:مراد علی شاہ
ٹنڈو الہ یار (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میرانہیں خیال کہ وفاقی حکومت بجلی کابحران ختم کرسکے گی کیونکہ بجلی کا حل صرف سندھ میں موجود ہے۔
وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستانی باولر ز کا بھرکس نکال دیا ،342رنز کا ہدف
تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے، بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا، یہی نہیں دسمبر2018 تک سڑکوں کے42بڑے اور146چھوٹے پراجیکٹ مکمل کریں گے جبکہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور مزید تیزی بھی لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اس وقت 2013 سے کم ہے اور میرانہیں خیال کہ وفاقی حکومت بجلی کابحران ختم کرسکے گی کیونکہ اس مسئلے کا حل صرف سندھ میں موجود ہے۔