ریسلنگ مقابلے میں فائٹر خون و خون ہو کرہار گیا، پھر میچ ختم ہو ا تو اس کی ماں رِنگ میں آگئی اور اپنے بیٹے کو گلے لگانے کی بجائے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

ریسلنگ مقابلے میں فائٹر خون و خون ہو کرہار گیا، پھر میچ ختم ہو ا تو اس کی ماں ...
ریسلنگ مقابلے میں فائٹر خون و خون ہو کرہار گیا، پھر میچ ختم ہو ا تو اس کی ماں رِنگ میں آگئی اور اپنے بیٹے کو گلے لگانے کی بجائے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے شہر یکا ٹیرنبرگ میں منعقد ہونے والے ’فائٹ نائٹس گلوبل مکس مارشل آرٹ چیمپ¿ن شپ‘ کے ایک مقابلے میں شریک فائٹر وکٹر کشیگن کی والدہ بھی میچ دیکھنے کے لئے آئی ہوئی تھیں، لیکن بیچارے وکٹر کو معلوم نہیں تھا کہ والدہ کی موجودگی اس کے لئے بہت بری خبر ثابت ہونے والی تھی۔ 

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس دن وکٹر کی قسمت اچھی نہیں تھی کہ مخالف نے اسے زمین پر گرا لیا اور مار مار کر لہولہان کر دیا۔ وہ اتنا بے بس ہو گیا کہ ہار تسلیم کر لی، مگر بیٹے کو شکست خوردہ دیکھ کر اس کی ماں غصے سے لال پیلی ہو گئی۔ وہ اسے گالیاں دیتی ہوئے چھلانگ لگا کر رنگ میں داخل ہوئی تو صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ اس کا غصہ آسمان کو چھو رہا تھا۔ وہ زمین پر گرے ہوئے بیٹے کے پاس گئی اور اسے جھنجھوڑتے ہوئے مزید کچھ گالیاں دیں اور ساتھ ہی ایک زور دار تھپڑ اس کے منہ پر جڑ دیا۔


براہ راست نشر کیے جانے والے مقابلے کے یہ منفرد مناظر لاکھوں ٹی وی ناظرین نے براہ راست دیکھے، جبکہ بعدازاں اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ انٹرنیٹ صارفین اس بات پر حیران ہیں کہ کیسے ایک مشہور مارشل آرٹ فائٹر کی ماں نے رنگ میں داخل ہو کر اس کی پٹائی کر دی، جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین ایک مارشل آرٹ فائٹر کی اس کی ماں کے ہاتھوں پٹائی سے محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔


MMA-Fighters-Mom-Slaps--Yells-at-Him by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -