پاکستان نے فاٹا انضمام پر افغانستان کے بیانات کو مسترد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا سے انضمام پر افغانستان کے بیانات کومسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کرتے ہیں،فاٹانضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا عدم مداخلت کے ا صولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔