بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ، آخر کار اعتراف کر لیا

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی اصل ...
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ، آخر کار اعتراف کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے انگد بیدی سنگھ سے اچانک شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طرف جہاں مداحوں نے دونوں کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد کے پیغامات بھجوائے وہی بہت سے لوگوں نے انہیں یہ اچانک شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، کچھ لوگوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کے لڑکے سے شادی کرنے پر نیہا دھوپیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی شادی سے متعلق طرح طرح کی سوالات اٹھنے لگے تاہم اداکارہ نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے۔
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کا کا کہنا تھا کہ ’صرف میرے دوست وغیرہ جانتے تھے کہ انگد میرے لئے جذبات رکھتے تھے جو کہ صرف یک طرفہ تھا اور آخر تک ایسا ہی رہا جب کہ انہوں نے چار سال قبل مجھے شادی کی آفر کی تھی لیکن اس وقت مجھے کسی اور میں دلچسپی تھی اور ہم ایک طرح کے رشتے میں تھے تاہم چار سال بعد انگد نے مجھے دوبارہ شادی کی آفر کی اور اس بار انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنے چار سال ضائع کر چکا لہذا اب شادی کے علاوہ کوئی کسی اور رشتے میں رہہ کر مزید سال ضائع نہیں کرنا چاہتا‘۔
اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ صحیح وقت اور صحیح جگہ کا انتظار رہتا تھا اور گزشتہ چار سالوں میں انگد میں خاصی تبدیلیاں دیکھی تھیں اب ہمارے درمیان دوستی سے بڑھ کر ایک رشتہ قائم ہو گیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی ہر بات سوشل میڈیا پر بتا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار انگد بیدی نے 2011 میں فلم ’فالتو‘ کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جوکہ اب تک کئی فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکا ہیں۔

مزید :

تفریح -