امریکہ کے لئے پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن روانہ ہو گئے

امریکہ کے لئے پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن روانہ ہو گئے
امریکہ کے لئے پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں وہ 29مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اپنے نئے سفارتی پاسپورٹ پر سفر کررہے ہیں، وہ 29 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ امریکا میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری 29 مئی کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر واپس پاکستان آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو فروری 2016 میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔