اسد درانی کی کتاب نے نواز شریف کے بیانیے کو تقویت دی :سینئر تجزیہ کار وں کی رائے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کی جانب سے آئی جے آئی بنانے کا فائدہ نواز شریف نے اٹھایاتھا اور ان کو نو کر ی سے نکالا ہی اس لئے گیا تھا کہ ان کانواز شریف سے سیاسی الحاق تھا اور اب بھی جب نواز شریف پاکستان کی فوج کےخلاف مہم چلا رہے ہیں تو اسد درانی کی کتاب سامنے آگئی ہے اور اس کتاب کامنظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ جیسے نواز شریف کے موقف کو تقویت دی جا رہی ہے ،اس پر اسد درانی کاایک سخت ٹرائل ہوناچاہئے ۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کامران شاہد نے کہاکہ اس کتاب میں ایسی معلومات ہیں جو پاکستان کے خلاف جاتی ہیں، اس کتا ب میں اسد درانی کے مفروضے ہیں تو اس کامقصد بھی پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے کیونکہ جو موقف اختیار کیا گیا ہے وہ پاکستان کوجھکانے کیلئے ہے ، ان کی پوسٹ اس بات کا تقاضا نہیں کرتی تھی کے وہ پاکستان کے رازوں کو طشت ازبام کردیں،دفاعی تجزیہ کار جنر ل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو اسد درانی کی کتاب پر تحقیقات کر رہا اور وہ اس سے وضاحت مانگیں اور اگریہ وضاحت نہ کر سکا تو اس پر ایکشن لیا جائےگا ۔