لیور پول کی جان محمد صلاح فائنل میچ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر

لیور پول کی جان محمد صلاح فائنل میچ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر
لیور پول کی جان محمد صلاح فائنل میچ کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ریال میڈریڈ اور لیور پول کے مابین ہونے والے چمپینز لیگ کا فائنل میچ جار ی ہے لیکن میچ میں شائقین فٹ بال کے لئے افسوس نا ک لمحہ اس وقت بن گیا ہے جب لیور پول کے سٹار کھلاڑی محمد صلاح انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے ۔

محمد صلاح کو انجری کندھے میں ہوئی جس کی وجہ سے وہ مزید کھیل کاحصہ نہیں بن سکے اور انتہائی افسردہ دل کے ساتھ میدان سے گئے۔


سوشل میڈیا میں گردش تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ اس انجری کے حوالے پرکافی افسردہ ہیں اور مخالف ٹیم کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انہیں دلاسہ دے رہے ہیں ۔


خیال رہے محمد صلاح کواپنی ٹیم کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی صلاحییت رکھتے ہیں۔ان کو  پریمیئر لیگ سیزن کے 38 میچزمیں 32 گول بنانے والے پہلے کھلاڑی کااعزاز ملا ہے جبکہ وہ 11 گول یورپیئن یونٹس میں بھی لیورپول کیلیے بناچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -