عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی ، زرداری
کراچی(سٹاف رپورٹر )سابق صدرمملکت ،شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے عام انتخابات میں کوئی پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی ، ا کثر یت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا، و ز یر اعلیٰ ہاوس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اپنے آبائی علاقے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے اور فی الحال وہ کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے،اس موقع پرانہوں نے ارکان اسمبلی و پارٹی رہنماؤں سے ان کی نشستو ں پر جا کر ملاقات کی اور کہا عام انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی جبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے آبائی علاقے نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انتخابات 2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں مخالفین کو پچھاڑنے کیلئے پر امید ہیں ، لیکن آئندہ الیکشن میں کسی کو اکثریت نہیں ملے گی، اکثریت ملنا عمران خان کا خواب ہی رہے گا۔اس موقع پرانہوں نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کردی۔