قومی سلامتی کیلئے یکساں‘ مؤثر ضابطہ اخلاق مرتب کیا جائے‘ محمد علی درانی
اسلام آباد (پ ر ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ جنرل (ر) اسد درانی کی جی ایچ کیو طلبی کے بعد پارلیمنٹ نوازشریف کو طلب کرے اور ان کے بیانات پر ان کے خلاف کاروائی کرے۔ قومی سلامتی کے بارے میں یکساں اور مؤثر ضابطہ اخلاق مرتب کیاجائے جو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
سب پر لاگو ہو۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ شخصی اقدامات پر اداروں کے خلاف جنگ کرنا سنگین حماقت ہے۔ داخلی انتشار علاقائی اور عالمی تناظرمیں یہ دانشمندی ہے نہ ہی پاکستان اس کا متحمل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کو غدار، سکیورٹی رسک کے سرٹیفیکیٹ خود تقسیم کئے۔ سیاسی مفادات کیلئے اداروں سے سازباز کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا پڑے گا۔ محمد علی درانی نے کہاکہ سیاسی بقا کیلئے فوج کو گالیاں نکالنے سے صرف پاکستان دشمنوں کا فائدہ ہوگا اور بیرون ملک اچھی قیمت لگوانے میں مدد مل رہی ہے۔