ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
مئی27 اتوار۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام مکمل کر سکیں گے۔
برج ثور
مئی27 اتوار۔کاروباری معاملہ میں فواہد کا حصول اس طرح ممکن ہوگا کہ تمام معاملہ کی باگ ڈور آپ کے ہاتھ میں ہو اور آپ تمام حقائق سے واقف بھی ہوں۔ تشویش اور گھبراہٹ رہے گی ۔
برج جوزا
مئی27 اتوار۔دور دراز سے کوئی خوشخبری سن سکیں گے اور اس سلسلے میں سفر بھی پیش آسکتا ہے۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر سکیں گے۔
برج سرطان
مئی27 اتوار۔بحث و تکرار سے گریز کریں اور جذبات پر قابو رکھیں ورنہ پریشانیوں اور مسائل میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ معاملات محبت میں اُلجھائو کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔
برج اسد
مئی27 اتوار۔شریک حیات کے ساتھ غلط فہمی کی بنا پر تعلقات میں ناخوشگوار تبدیلی آسکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔
برج سنبلہ
مئی27 اتوار۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔
برج میزان
مئی27 اتوار۔کیرئیر کے سلسلے میں کی گئیں کوششیں آپ کے درخشاں مستقبل کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔ سفر کے مواقع میسر آئیں گے اور نصیب یاوری کر سکے گا ۔
برج عقرب
مئی27 اتوار۔شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج قوس
مئی27 اتوار۔غیر ذمہ داری سے مالی نقصان ‘ بیرون ملک سفر میں رکاوٹ یا اچانک کوئی بری خبر مل سکتی ہے لہٰذا محتاط رہنے کے ساتھ صدقات دینا مفید روحانی عمل ثابت ہوگا۔
برج جدی
مئی27 اتوار۔جس سے خود اعتمادی میں اضافہ اور مقاصد میں کامیابی ہوگی۔ مذہبی امور میں لگائو رہے گا جس سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ اور روشن خیالی آئے گی۔
برج دلو
مئی27 اتوار۔بیروزگار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ شراکتی کاروبار معاملات لین دین کے تنازعے ابھر سکتے ہیں۔ انعامی اسکیموں میں دلچسپیاں بڑھیں گی ۔
برج حوت
مئی27 اتوار۔غلط فہمیاں دور ہونگی اور خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔ دوستوں کا تعاون مسائل کے حل میں مدد گار رہے گا۔ شراکتی کاروبار نقصان میں رہیں گے۔