ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر بھی کھلاڑی بن گئے

ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر بھی کھلاڑی ...
ن لیگ کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری، رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر بھی کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے پی پی 204 خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی حسین جہانگیر گردیزی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
وفاداریاں بدلنے والوں کا تحریک انصاف کی جانب سفر جاری ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی بڑی سیاسی شخصیات کی سنچری مکمل ہونے کے بعد بھی ابتک سیاسی رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان کی تباہ کن اننگز سے کوئی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔ تبدیلی کی لہر نے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو متاثر کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق مسلم لیگ نواز کے ایک اور رکن اسمبلی نے عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، رکن صوبائی اسمبلی حسین جہانگیر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔