باکسر عامر خان نئے سکینڈل میں پھنس گئے،22سالہ خاتون نے تعلق کا دعویٰ کر دیا

باکسر عامر خان نئے سکینڈل میں پھنس گئے،22سالہ خاتون نے تعلق کا دعویٰ کر دیا
باکسر عامر خان نئے سکینڈل میں پھنس گئے،22سالہ خاتون نے تعلق کا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں آگئے جہاں اس بار صوفیہ ہمانی نامی 22سالہ خاتون نے باکسر سے تعلق کا دعویٰ کیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان ایک نئے سکینڈل کی زد میں آ گئے ہیں۔ اس بارایک 22 سالہ خاتون صوفیہ ہمانی کا دعویٰ ہے کہ باکسر عامر خان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کے 17 روز بعد ان کی ملاقات ایک کلب میں ہوئی جہاں وہ ایسٹ لندن کے ایک ہوٹل میں گئے تھے اور گھر واپسی کے لیے باکسر نے انہیں بطور کرایہ 20 پاؤنڈز بھی دیئے تھے۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ عامر خان سے ملاقات کے وقت علم نہیں تھا کہ ان کی شادی برقرار ہے اور وہ دوسری بچی کے باپ بنے ہیں۔
صوفیہ ہمانی کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے بات چیت ہوئی، وہ اپنے شوہر پر بالکل اعتماد نہیں کرسکتی، انہیں چاہیے کہ ایسے شخص کو چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال عامر خان اپنی ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھی کافی مسائل کا شکار ہو گئے تھے۔