نگران وزیراعلی پر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا

نگران وزیراعلی پر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا
نگران وزیراعلی پر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے تیسرا دور بھی ناکام ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر میں مذاکرات کا تیسرادور آج صبح ہوا،تاہم دونوں میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام اتفاق نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے دو ادوار ہو چکے ہیں ، تیسرے ادوار میں بھی حکومت اورحزب اختلاف میں تاحال کسی نام پراتفاق نہیں ہوسکا،اگر کل تک حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعلیٰ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔